ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں سرکاری ڈاکٹروں نے ہڑتال واپس لی

کرناٹک میں سرکاری ڈاکٹروں نے ہڑتال واپس لی

Sun, 23 Aug 2020 21:51:35    S.O. News Service

بنگلورو،23/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کام کے دباؤ کی وجہ سے حال ہی میں ڈاکٹر کی مبینہ خود کشی کے خلاف وزیراعلیٰ بی ایس یدی یرپپاکی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے 24 اگست سے اپنی مجوزہ ہڑتال واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ نے ان کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ریاست میں ایک ڈاکٹر نے مبینہ طور پر کوویڈ 19 ڈیوٹی کے تحت کام کرتے ہوئے خودکشی کی تھی جس کے خلاف سرکاری ڈاکٹروں نے ہڑتال پر جانے کی بات کی تھی۔میڈیکل ایجوکیشن کے وزیرکے سدھاکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ ریاست کوویڈ 19 کی صورتحال کے دوران ڈاکٹروں کو درپیش پریشانیوں سے حکومت آگاہ ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ریاستی حکومت کے میڈیکل آفیسرزکی تنظیم نے ہڑتال واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اس کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔

طبی حکام سے ہڑتال واپس لینے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر صحت بی سریرامولو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے کیس کی منصفانہ تحقیقات کرانے اوروزیراعلیٰ سے تبادلہ خیال کے بعد اپنے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ تحصیل نانجاگوڈکے ہیلتھ آفیسر ایس آر ناگیندر نے کوویڈ 19 سے متعلق کاموں کے زیادہ دباؤکی وجہ سے گذشتہ ہفتے مبینہ طورپرخودکشی کرلی تھی۔کرناٹک گورنمنٹ میڈیکل آفیسرز آرگنائزیشن کے صدر سرینواس جی اے نے کہاہے کہ ہم نے میسورسمیت تمام 30 اضلاع میں ہڑتال کی کال دی تھی لیکن اس وبا کے دوران عوام اورحکومت کو پریشانی نہ ہونے کے ارادے سے واپس لیاگیاہے۔


Share: